ملك فھد پبلشرز كی طرف سے پانچ جديد قرآنی سافٹ ويئرز پيش كی گئیں ہیں ـ

IQNA

ملك فھد پبلشرز كی طرف سے پانچ جديد قرآنی سافٹ ويئرز پيش كی گئیں ہیں ـ

13:29 - November 20, 2006
خبر کا کوڈ: 1509410
بين الاقوامی گروپ: ملك فھد پبلشرز كی طرف سے قرآن مجيد كی تعليم كے لئے جديد ٹيكنالوجی پر مشتمل پانچ سافٹ ويئرز پيش كی گئی ہیں ـ
قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے گلف نيوز سے نقل كيا ہے كہ یہ سافٹ ويئرز مدينہ میں " قرآن اور مشرق شناسی" كے موضوع پر ايك نشست میں پيش كی گئیں ہیں تاكہ قرآن مجيد كو سمجھنے كے لئے جديد اور ماڈرن ٹيكنالوجی كو استعمال میں لايا جاسكے ـ
یہ سافٹ ويئرز قرآئت قرآن مجيد (عمان كے مصحف كے مطابق)، غير عربی مسلمانوں كے لئے قرآن كا مختلف زبانوں میں ترجمہ خصوصاً سورہ فاتحہ اور نبا كا روسی زبان میں ترجمہ اور بہروں كيلئے اشاروں كے ذريعے قرآن مجيد كی تفسير كی تعليم پر مشتمل ہے ـ
یہ سافٹ ويئرز ماہرين اور ملك فھد پبلشرز كی مشتركہ كوشسوں سے آٹھ ماہ میں آمادہ ہوئے ـ

نظرات بینندگان
captcha