ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے "ايكرو" سے نقل كيا ھے كہ یہ سيمنار دھلی كی مشھور يونيورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ كی ثقافتی كمیٹی كی مدد سے منعقد كيا گيا ھے ـ تاكہ لوگوں كو زيادہ سے زيادہ پيغام كربلا سے آشنا كرايا جا سكے ـ
سيمنار كی افتتاحیہ تقرير كرتے ھوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ كے پروفيسر جناب عزيز الدين حسين نے ثقافت ھند پر واقعہ كربلا كے اثرات پر روشنی ڈالی ـ خانہ فرھنگ جمہوریہ اسلامی ايران كے سربراہ جناب محمد حسين مظفری نے تقرير كرتے ھوئے كہا كہ اگرچہ ھندوستان میں شيعوں كی آبادی دوسری اقوام كے مقابلہ میں كم ھے ليكن پھر بھی ھندوستان كی گورنمنٹ نے روز عاشورہ كو عام تعطيل كا اعلان كر ركھا ھے ـ
اُنھوں نے مزيد كھا كہ مہاتما گاندھی نے استكبار كے خلاف جب آواز اٹھائی تو اُنھوں نے اپنے ساتھ اصحاب امام حسين (ع) كی تعداد كو مدنظر ركھتے ھوئے 72 آدميوں كا انتخاب كيا ـ
دھلی میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفير نے بھی تقرير كرتے ھوئے كہا كہ اس سيمنار كا مقصد روح عزاداری كو سمجھنا اور اسے اپنے لیے مشعل راہ بنانا ھےـ