آيت اللہ خزعلی : "وقف شدہ" سرمایہ سے صحيح استفادہ بہت سی مشكلات كو حل كرسكتا ہے ـ

IQNA

آيت اللہ خزعلی :

آيت اللہ خزعلی : "وقف شدہ" سرمایہ سے صحيح استفادہ بہت سی مشكلات كو حل كرسكتا ہے ـ

12:37 - November 22, 2006
خبر کا کوڈ: 1509891
قرآنی سرگرمياں گروپ: وقف، عظيم اور وسيع سرمایہ ہے جس كے بہت فائدے ہیں ـ اس عظيم سرمایہ سے بہت سے مشكل امور كی گرہ كھولی جاسكتی ہے ـ
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق عالمی غدير فاؤنڈيشن كے سربراہ آيت اللہ خزعلی نے "ادارہ اوقات و امور خيریہ" كے اراكين سےكہا كہ مسئلہ وقف اور اس كی حفاظت بہت اہميت كی حامل ہے ـ يقيناً جو لوگ موقوفات سے غلط استفادہ كرتے ہیں ان سے مقابلہ كرنا ايك سخت امر ہے ـ حجت الاسلام جناب مصلحی جو اس وقت ادارہ اوقاف كے انچارج ہیں انھیں اس مسئلے پر اپنی پوری توانائی صرف كرنی ہوگی ـ
انھوں نے مزيد كہا كہ اسلامی نقطہ نظر سے وقف ايك با اہميت اور پسنديدہ سنت ہے ـ
اسی طرح ولی فقیہ كے نمايندہ اور ادارہ اوقاف و امور خيریہ كے سربراہ حجت الاسلام مصلحی نے آيت اللہ خزعلی كا خير مقدم كرتے ہوئے كہا كہ اس وقت مقدس مقامات ثقافتی سنٹروں میں تبديل ہونے كی صلاحيت ركھتے ہیں لہٰذا غديری ثقافت كی تبليغ و اشاعت كے لئے ہمیں آگے قدم بڑھانا چاہيئے ـ

نظرات بینندگان
captcha