عصر حاضر میں اہل بيت اطھار (ع)كی عالمی حكومت كا احياء مبلغين كی اہم ذمہ داری ہے ـ

IQNA

عصر حاضر میں اہل بيت اطھار (ع)كی عالمی حكومت كا احياء مبلغين كی اہم ذمہ داری ہے ـ

9:18 - November 23, 2006
خبر کا کوڈ: 1510022
قرآنی سرگرمياں گروپ: آل محمد (ص) كے انداز كی عالمی حكومت كے مواقع فراہم كرنا دنيا كے مختلف خطوں میں مشغول مبلغين كی ذمہ داری ہے ـ اس لئے كہ اسے ثقافتی انقلاب كے ذريعہ ہی عملی جامہ پہنايا جاسكتا ہے ـ


ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق حرم حضرت عبدالعظيم كے متولی حضرت آيت اللہ محمد مھدی ری شھری نے بيرون ملك میں مشغول مبلغين سے ملاقات كرتے ہوئے كہا كہ امام رضا علیہ السلام نے فرمايا ـ اگر عالم بشريت دنيا كے دانشور ، مختلف اديان كے پيروكار، اہل بيت (ع) كے كلام كی لطافت سے آشنا ہوجائیں تو آل محمد (ص) كے كلام كا پرجوش استقبال كركے اُن كی پيروی كریں گے حجت الاسلام ری شھری نے مزيد كہا كہ شيعيان علی دنيا میں نور كی طرح لوگوں كی بيداری كے اسباب فراہم كریں تاكہ جو لوگ حقيقت جو ہیں وہ حق تك پہنچ جائیں ـ
انھوں نے معارف اہلبيت كی ترويج پر زور ديتے ہوئے كہا كہ اہلبيت كے حقيقی پيروكار زبانی دعویٰ پر اكتفاء نہیں كرتے بلكہ قوانين الٰہی كو اپنی زندگی میں عملی جامہ پہناتے ہیں ـ
حرم كے متولی نے كہا كہ پيغمبر (ص) نے امير المومنين سے فرمايا كہ ياعلی اگر تمہاری وجہ سے كسی ايك آدمی كو ہدايت مل گئی تو خدا كے نزديك یہ تمہاری پوری زمين پر حكومت سے بہتر ہے ـ

نظرات بینندگان
captcha