قم میں "بيان روش احكام" كے موضوع پر دوسری علمی نشست ـ

IQNA

قم میں "بيان روش احكام" كے موضوع پر دوسری علمی نشست ـ

9:18 - November 23, 2006
خبر کا کوڈ: 1510023
اعزازی گروپ: اقامہ نماز كمیٹی كی طرف سے 28 شوال المكرم كو قم میں فقہی مسائل كو بيان كرنے كے اسلوب پر ايك علمی نشست ہوئی ـ


ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ـ حجۃ الاسلام محمد حسين فلاح زادہ نے اس علمی نشست میں تقرير كرتے ہوئے كہا كہ علم ايك امانت ہے جسے اُس كے اہل تك پہنچانا چاہيئے ـ
انہوں نے مزيد كہا كہ ايك نيك مبلغ كو ہر چيز سے پہلے اپنے پروردگار پر توكل كرنا چاہيئے اس لئے كہ تبليغ كرنے والے پر ہميشہ خدا كا لطف و كرم ہوتا ہے ـ جناب محمد حسين فلاح زادہ نے فقہی مسائل كی بعض روشوں كو بيان كرتے ہوئے كہا كہ مسائل فقہی كی تعليم ديتے وقت ہمیں متوجہ رہنا چاہيئے كہ جب تك ہمیں مسئلہ كا يقينی طور پر علم نہ ہوجائے اس وقت تك بيان نہیں كرنا چاہيئے ـ
اگر انسان كو كسی مسئلے كے حكم كا يقين نہ ہوتو واضح طور پر كہہ دے كہ "میں نہیں جانتا" اور اس میں كوئی عار محسوس نہیں كرنی چاہيئے ـ
استاد حوزہ علمیہ نے كہا كہ حتی الامكان لوگوں كو عقلی دلائل سے دين كی طرف دعوت دیں اس لئے كہ اگر دينی احكام كا راستہ فقط تقليد ہوتا تو اولياء الہی نے احكام الہی كے فلسفے اور اسرار كو بيان نہ كيا ہوتا ـ




نظرات بینندگان
captcha