احمد مسجد جامعی:قرآنی شخصيات كی قدردانی كرنا قرآن كے قومی ميوزيم كے اہداف میں سے ہے-

IQNA

احمد مسجد جامعی:قرآنی شخصيات كی قدردانی كرنا قرآن كے قومی ميوزيم كے اہداف میں سے ہے-

13:32 - November 30, 2006
خبر کا کوڈ: 1511419
قرآنی سرگرمياں گروپ:قرآنی شخصيات كی قدر دانی كرنا قرآن كے قومی ميوزيم كے اہداف میں سے ہے اور یہ ميوزيم تنہا يا دوسرے ثقافتی اداروں كے ساتھ مل كر قرآنی سرگرميوں میں حصہ لينے والے افراد كی حوصلہ افزائی كرے گا-

قرآن كريم كے قومی ميوزيم كے انچارج احمد مسجد جامعی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی(ايكنا) سے بات چيت كرتے ہوۓ كہا: اسی چيز كے پيش نظر گذشتہ ماہ رمضان میں تحقيق اور ھنر كے مركز میں دعاوں اور مناجات كے ضمن میں ان شخصيتوں كی ياد منائی گئی-
استاد عطاردی كی علمی شخصيت كی تجليل میں منعقد ہونے والی كانفرنس كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ انہوں نے كہا :آقای عطاری كی شخصيت ايك ناياب شخصيت ہے جو اخبار كی روايت ،اھل بيت ۜ كے مسانيد اور خراسان شناسی میں يقينا بے مثال ہے-

نظرات بینندگان
captcha