لندن میں جامع مسجد كے تعميراتی منصوبے كی برطانوی مسلمان رہنماٶں كی طرف سے حوصلہ افزائی-

IQNA

لندن میں جامع مسجد كے تعميراتی منصوبے كی برطانوی مسلمان رہنماٶں كی طرف سے حوصلہ افزائی-

13:35 - November 30, 2006
خبر کا کوڈ: 1511421
بين الاقوامی گروپ:المپيك گراٶنڈ كے پہلو میں واقع لندن كی جامع مسجد كے تعميراتی منصوبہ كی برطانوی مسلمان رہنماٶں كی طرف سے بھرپور حمايت كی گئی ہے –
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا)نے اسلام آن لاﺋن نيوز ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ اس مسجد كی تعمير كا بیٹرہ جماعت التبلغ نے اٹھايا ہے اس منصوبہ میں ايك باغ،مدرسہ اور مسجد كی عمارت شامل ہیں جس میں ہزاروں نمازيوں كی گنجاﺋش ہوگی-
برطانوی مسلمانوں كی تنظيم كے سابق سربراہ ٫،اناس التكريتی٬٬ نے اس مسجد كے تعميراتی منصوبہ كی بھرپور حمايت كرتے ہوۓ كہا كہ المپيك گراٶنڈ كے پہلو میں اس مسجد كی تعمير ۲۰۱۲ كے المپيك مقابلوں میں حاضر ہزاروں مسلمان تماشاﺋيوں اور كھلاڑيوں كی وجہ سے بھی بہت اہميت كی حامل ہے-
ياد رہے كہ برطانیہ میں ۸ ،۱ ملين مسلمان سكونت پذير ہیں-

نظرات بینندگان
captcha