مٶلف اور محقق سعيد محمدی خير آبادی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) سے بات چيت كرتے ہوۓ كہا :مرحوم سلمان ھرائی جيسے بہت سے شاعروں نے بيدل كی روش اپناتے ہوۓ اپنے اشعار میں قرآنی مفاہيم سے استفادہ كيا ہے-
ھندی روش میں آيات قرآن كے استعمال كی طرف اشارہ كرتے ہو ۓ انہوں نے كہا،محتشم كاشانی اور بيدل دھلوی جيسے شعراء نے معاشرہ كی ثقافتی پسماندگی كو بھانپتے ہوۓ اور عوام كے احساسات كو مد نظر ركھتے ہوۓ اپنے اشعار میں آيات ،روايات كو استعمال كيا ہے-
محمدی خير آبادی نے شعراء انقلاب پر بيدل كی تاثير كے بارے میں وضاحت كرتے ہوۓ كہا :بيدل كے شعوں كی معنويت نے شعراء انقلاب پر بہت زيادہ اثر چھوڑا ہے اور ڈاكٹر محمد رضا شفيعی لاكنی ،سيد حسن حسينی ،سہراب سپہری،يوسف علی مير شكاك اور احمد عزيزی نے اپنے شعروں میں بيدل دھلوی كی روش سے استفادہ كيا ہے-