اسلامی احكام كے نفاذ سے اسلام كو وسعت ملے گی-

IQNA

اسلامی احكام كے نفاذ سے اسلام كو وسعت ملے گی-

10:45 - December 02, 2006
خبر کا کوڈ: 1511653
فكر و نظر گروپ:اسلامی نظريات ،اھداف ،احكام اور اخلاق كے نفاذ سے اسلام كو مزيد وسعت ملے گی-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ مغربی آذربايجان كی رپورٹ كے مطابق حوزہ علمیہ میں مياندو آب كے مدرس جناب حجۃ الاسلام والمسلمين ٫٫علی عبد اللہی ٬٬ نے ايكنا سے خصوصی گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ صدر اسلام میں پيغمبر اسلامۖ نے تبليغ اسلام كےلیے ہر وسيلہ جيسے زبانی تبليغ ،خطوط لكھنا ،دور دراز علاقوں میں مبلغ دين بھيجنا وغيرہ سے استفادہ كيا ہے –
لہذا اس دور میں بھی ہر مسلمان كا فرض بنتا ہے كہ ميدان عمل میں آۓ اور ہر ممكن طريقہ سے اسلام كی تبليغ و ترويج كرے-
حجۃ الاسلام علی عبد اللہی نے كہا كہ اقتصادی ،سياسی ،عبادی مساﺋل میں كاميابی كا واحد حل دستورات الہی پر عمل پيرا ہونا ہے اس لیے كہ یہی وہ دين ہے جسے خالق اكبر نے كامل قرار ديا ہے اور یہی وہ كتاب ہے جس میں دنيا و آخرت كی سعادت ہے –

نظرات بینندگان
captcha