حوزہ علمیہ قم كے استاد حجۃ الاسلام والمسلمين ٫٫خليل پور ٬٬ نے ايكنا كے ساتھ خصوصی گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ انسانی سعادت كا راستہ معارف قرآن میں مضمر ہے –اور آج حافظ و عامل قرآن ہونا بہت بڑا افتخار ہے جسے ہمارے جوان حاصل كرسكتے ہیں –
خليل پور نے كہا كہ قرآن تمام انسانوں كےلیے ايك شفا بخش نسخہ ہے اور یہ بہت بڑی بد نصيبی ہوگی كہ اسے طاق نسيان میں ركھ ديا جاۓ-
استاد حوزہ نے كہا كہ یہ قرآن ہی ہے جس سے گمراہيوں كو صراط مستقيم ملتا ہے جوانوں كو اگر غير ملكی ثقافت كی يلغار اور شياطين كے وسوسوں سے بچانا ہے تو اس كا واحد حل ان كو معارف قرآن سے آشنا كروانا ہے