جالوران كے امام جعمہ حجۃ الاسلام والمسلمين ابو علی زادہ نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) شعبہ آذربايجان غربی سے بات چيت كے دوران امام زمانہ عج كی غيبت كے دور میں ،ان كے منتظرين كی ذمہ داريوں كی طرف اشارہ كرتے ہوے كہا :اب جبكہ ہم امام مہدی كی غيبت كبری كے دور میں زندگی گزار رہے ہیں - اس دور كی آۓ دن كی مشكلات سے دچار ہیں جو منفی پروپيگنڈے سے لبريز ہیں اور ہمیں چاہیے كہ ان منفی اور منحوس پروپيگنڈوں كا سد باب كرنے كے لیے بہترين پاليسی وضع كریں-
انہوں نے مزيد كہا كہ غيبت امام زمانہ میں انتظار كا صحيح مفہويم یہ ہے كہ ہم فقہ عادل اور مجاہد علماء كے نقش قدم پر چلنا اپنے لیے ضروری قرار دیں –ايسے علماء جنہوں نے ہميشہ حفظ اسلام كو اپنی ذمہ داری سمجھا اور اس حوالے سے پيش آنے والی مشكلات كا ڈٹ كر مقابلہ كيا-