مصر میں قاريان قرآن كی بين الاقوامی اكیڈمی كی تاسيس-

IQNA

مصر میں قاريان قرآن كی بين الاقوامی اكیڈمی كی تاسيس-

13:36 - December 03, 2006
خبر کا کوڈ: 1511917
بين الاقوامی گروپ:مصر كے بلند پایہ عہدہ داروں اور اس ملك كے وزير اوقاف كے مشورہ اور راۓ كے مطابق ،اس ملك میں قراﺋت قرآن كريم كی بين الاقوامی اكیڈمی كی تأسيس بہت جلد ہو جاۓ گی-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے سعودی عرب كی نيوز ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ اس منصوبہ كو عملی جامہ پہنانے كے لیے مصر كے وزير اوقاف ٫٫حمدی رقرزدق٬٬ كے حكم كے مطابق ،وزارت اوقاف كے اعلی عہدہ داروں كی ايك كمیٹی نے ايك میٹنگ كی –
مصر كی وزارت اوقاف كے پہلے نمايندہ حسين خضر نے كہا :قران كے قاريوں كی یہ بين الاقوامی اكيدمی ،باصلاحيت بچوں اور جوانوں كو جديد طريقوں سے قرآن كی تلاوت كی تعليم دينے كا ايك علمی اور خصوصی ادارہ ہے –
حسين خضر نے مزيد كہا:تلاوت قرآن كی یہ اكیڈمی ،بچوں اور جوانوں كو جديد روش كے تحت تلاوت قرآن كی تعليم دينے كے لیے بنائی گئی ہے -

نظرات بینندگان
captcha