ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے خليج ٹاﺋمز نيوز ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ دبئی كے قرآن كريم كے بين الاقوامی انعامی ادارے اور امارات كی وزارت اوقاف كے معياروں كے مطابق بننے والے اس مركز میں قرآنی علوم سے متعلق مطالعات اور ان كے بارے میں تحقيق ہوتی ہے-
اس مركز میں اصلی مشہر ابراہيم محمد بوملاہ ،جنرل سيكرٹری شمس الدين بن محی الدين اور انچارج مولوی مونگام اور دوسرے ۹ ركن سرگرم عمل ہیں-
اس طرح اس مركز میں عرب طلباء كے لیے قرآن كريم كے حفظ اور غير عرب طلباء كے لیے حديث كے حفظ اور زبان عربی كی كلاسیں منعقد ہوئی ہیں-
اس كے علاوہ غير مسلمان طلباء كے لیے جو كمپيوٹر ،اساتذہ كی تربيت اور اسلامی مطالعات كی كلاسیں ،انگريزی اور اردو زبان میں مذھبی اور جديد مسلمانوں كے لیے عليحدہ كلاسیں ،اس مركز المنار كے آيندہ كے پروگراموں میں سے ہیں-