باكو كے شہر يار ثقافتی مركز كے ڈاﺋريكٹر حجۃ الاسلام رشادی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ باكو كو انٹر ويو ديتے ہوۓ كہا كافی عرصہ سے جمہوری آذر بايجان كے لوگ تفسير قرآن كريم كی كلاسوں كے انعقاد كی خاطر اس ثقافتی مركز كی طرف رجوع كر رہے ہیں اور ان كلاسوں كو منعقد كرنے كی درخواست كر رہے ہیں-
انہوں نےمزيد كہا: دو ھفتوں سے ،آذربايجان كے لوگ انتہائی شوق و ذوق سے اس دورہ میں شركت كر رہے ہیں-
رشادی نے كہا: یہ كلاسیں سورہ مباركہ لقمان كی تفسير سے شروع ہوكر قرآن كی تمام سورتوں كی تفسير تك جاری رہیں گی-
انہوں نے مزيد كہا :قرآن مجيد كی تفسير كی كلاسوں كے علاوہ اس ثقافتی مركز میں دوسری تعليمی كلاسیں منجملہ اخلاق در قرآن بھی منعقد ہو رہی ہیں-
انہو ں نے كہا :ان كلاسوں میں شركت كرنے والوں میں سے زيادہ تر يونيورسٹيوں كے طلباء ہیں جو انتہائی شوق سے ان كلاسوں میں شركت كرتے ہیں-