بين الاقوامی خواتين محقق قرآن كی چوتھی كانفرنس میں دو مقالے پيش كرنے والی لبنانی محقق ناديا حامد نے ايرانی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) سے بات چيت كرتے ہوۓ كہا :عرصہ دراز سے ،استكبار اسلام پر حملہ آور ہے اور اس بارے میں مختلف شكلوں میں سرگرم عمل رہا ہے تاكہ اسلام پر غلبہ اور مسلمانوں كے درميان گمراہ كن افكار پھيلا كر استعمار كے لیے راہ ہموار كرے-
انہوں نے دشمنان اسلام كی طرف سے مسلمانوں كے درميان شكوك و شبھات ايجاد كرنے كے لیے كی جانے والی كوششوں كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا:ميرے دو مقالے (المستشرقون والاسلام )اور المستشرقون و مصادر القران )ان شبھات اور اعتراضا ت كے جوابات ہیں –ان مقالوں میں مستشرقين كے كلام وحی كی حقيقت میں شكوك و شبھات اور اسلام و قرآن اور حضرت محمدۖ كی حقيقی تصوير پيش نہ كرنے كے بارے میں بحث كی گئی ہے –
اور كوشش كی گئی ہے كہ اسلامی مقدسات پر وارد ہونے والے اعتراضات كا جواب آيات قرآن اور قوی دلاﺋل سے ديا جاۓ-
انہوں نے مزيد كہا :ان مقالات میں اسلام اور قرآن پر وارد ہونے والے اعتراضات كا منطقی اور محكم جواب ديا گيا ہے –
اور قرآن كے علمی پہلوٶں ،قرآن كی پيشن گوﺋياں اور مختلف علوم كا سرچشمہ جيسے طبی ،اجتماعی ،سياسی وغيرہ كے سر چشمہ كو بيان كيا ہے-