ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) شعبہ خوزستان كی رپورٹ كے مطابق حجۃ الاسلام سيد مہدی طباطبائی نے گذشتہ بدھ كو صوبہ كے جامعۃ القرآن كے دو شعبوں كا دورہ كيا-
اس رپورٹ كے مطابق ملك كے جامعۃ القرآن كے انچارج كی موجودگی میں اسی رات ايك محفل انس با قرآن كا پروگرام گيس كے قومی كارخانے كی ميزبانی میں منعقد ہوا جس میں ۵ ،۱۰ ،۱۵ ،۲۰ پاروں كے ۵۰ حفاظ قرآن اور قرآن كی تعليم حاصل كرنے والے ۵۰ افراد كو روخوانی اور تجويد كی سند دی گئی-
اس طرح گيس كے قومی كارخانے كے ملازمين میں سے ۱۴ افراد كو روخوانی كی سند اور بچوں میں سے ۱۱ افراد كو تيسویں پارے كی سند عطا كی گئی-
اس انس با قرآن كی محفل كے اختتام پر گيس كمپنی كے انچارج كی طرف سے تمام شركت كرنے والوں كو ايك قرآن مجيد ھدیہ ديا گيا-