مسلم دانشوروں كا آيت اللہ العظمی مرعشی نجفی لاﺋبريری كا دورہ-

IQNA

مسلم دانشوروں كا آيت اللہ العظمی مرعشی نجفی لاﺋبريری كا دورہ-

21:00 - December 04, 2006
خبر کا کوڈ: 1512089
ادبی گروپ:سوڈان ،لبنان اور تركی كے دانشوروں نے آيت اللہ العظمی مرعشی نجفی كی لاﺋبريری كا دورہ كيا-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے حوزہ كی نيوز ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ سوڈان كے مفكر علی محمد بن شريف نے حوزہ كی نيوز ايجنسی كے نامہ نگار سے بات چيت كرتے ہوۓ كہا:اس عظيم لاﺋبريری كی تاسيس اور كتب كی فراہمی اس دور میں ايك شخص كی طاقت سے باہر ہے اور آج كل كے دور میں قومی ھمت و ارادہ كی ضرورت ہے-
اس سوڈانی مفكر نے اس لاﺋبريری كے خطی نسخوں كے سيكشن كے بارے میں تعجب كا اظہار كرتے ہوۓ كہا:اس طرح كی لاﺋبريری كی تاسيس آيت اللہ العظمی مرعشی نجفی كی دور انديشی كا منہ بولتا ثبوت ہے-
اس طرح بيروت میں رسول اكرمۖ حوزہ علمیہ كے تعليمی امور كے انچارج اور يونيورسٹی كے استاد حسين ابراہيم اور تركی كی استنبول يونيورسٹی كے استاد اور مفكر سليمان انيش نے اپنے عليحدہ عليحدہ بيان میں آيت اللہ العظمی مرعشی نجفی كی زحمات پر تعجب كا اظہار كرتے ہوۓ ان كے خلوص –خدا پر توكل اور محنت كو سراہا-

نظرات بینندگان
captcha