آيت اللہ صافی گلپايگانی :قرآن كے زير سایہ زندگی گزارنا سعادت تك رسائی كا بہترين راستہ ہے-

IQNA

آيت اللہ صافی گلپايگانی :قرآن كے زير سایہ زندگی گزارنا سعادت تك رسائی كا بہترين راستہ ہے-

21:04 - December 04, 2006
خبر کا کوڈ: 1512094
اعزازی نامہ نگار ،سيد روح اللہ موسوی حسينی كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ صافی گلپايگانی نے كہا :قرآن اور مكتب اھلبيت ۜ كے سایہ میں زندگی گزارنا سعادت تك پہنچنے كے لیے بہترين راستہ ہے-
قم میں ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق ،آيت اللہ صافی گلپايگانی نے گذشتہ رات ۲ دسمبر كو حضرت علی ابن موسی الرضاۜ كی ولادت باسعادت كی مناسبت سے منعقد ہونے والے جشن میں قم كے مدرسہ علمیہ (ابا صالح عج) میں حوزہ علمیہ كے دانشوروں اور طلباء سے خطاب كرتے ہوۓ فرمايا جس راہ كو آپ نے انتخاب كيا ہے-یہ بہترين راستہ ہے –اس راہ سے اور كون سی راہ بہتر ہوسكتی ہے كہ جس میں انسان اپنی پوری زندگی كو قرآن اور اھل بيت ۜ كے مكتب كے سایہ میں گزارتا ہے اور اس راہ میں جو قدم بھی اٹھاتا ہے ،خداوند كريم اس كے بدلے میں زيادہ ثواب عطا كرتا ہے-
انہوں نے مزيد فرمايا: اپنے مقام كو پہچانیں اور یہ لطف جو خدا نے آپ پر كيا ہے اس سے تاحد امكان استفادہ كریں تاكہ اپنے آپ كو بھی سنوار سكیں اور دوسروں كے لیے بھی فايدہ مند اور موثر واقع ہوں-
اس طرح اس پروگرام میں مدرسہ علمیہ كے آٹھ طلباء نے آيت اللہ صافی گلپاﺋيگانی كے دست مبارك سے روحانيت كا مقدس لباس پہنا-

نظرات بینندگان
captcha