ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے دھلی پريس سے نقل كيا ہے كہ ناروے كے مسلمانوں كی انجمن كے صدر طالب فھل ھابر نے اس مركز كے افتتاح پر خوشی كا اظہار كرتے ہوۓ كہا:میڈيا نے اسلام كی ايك نا درست تصوير لوگوں كے سامنے پيش كی ہے اور ہم چاہتے ہیں كہ بلا واسطہ ،برطانیہ كے عوام كےلیے اسلام كے اعتدال پر مبنی نظریہ كو پيش كریں-
انہوں نےمزيد كہا:بعض افراد ہميشہ یہ خيال كرتے تھے كہ اسلام ايك شدت پسندی اور دھشتگردی كا دين ہے ليكن ہم اس قسم كے افكار كے ساتھ مقابلہ كرتے ہوۓ اس نظریہ كو تبديل كرنا چاہتے ہیں-
اس مركز كے افتتاحی پروگرام میں عيساﺋيوں ،یہوديوں اور مقامی مذھبی قاﺋدين نے بھی شركت كی-