ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے كويت ٹاﺋمز كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ وزير اطلاعات ٫٫السنوسی٬٬ نے اس سيمينار كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ یہ سيمينار ۲۱ دسمبر تك جاری رہيگا اور مختلف ثقافتی اور قرآنی پروگرام مرتب كیے جاﺋیں گے –انہوں نے مزيد كہا كہ قرآنی ثقافتی سرگرمياں تمام ملت اسلامیہ كے لیے خصوصی اھميت كی حامل ہیں اور مملكت كويت بھی ان سرگرميوں میں انتہائی اضافے كی كوشش كر رہی ہے –
انہوں نے آخر میں كہا كہ اس سيمينار میں كويتی اسكالر بھی اپنے اپنے مقالے پيش كریں گے-