ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے فاكس نيوز ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ ٫٫دينس پراگر٬٬ نے امريكی كانگرس كے پہلے مسلمان نمايندہ ٫٫كيت السيون٬٬ كی حلف برداری كے پروگرام میں انجيل كی بجاۓ قرآن سے حلف لينے كے ارادہ پر شديد نكتی چينی كی-
پراگر نے اس مقالہ میں لكھا ہے :اگر كانگريس كا ايك ركن حلف برداری كے پروگرام میں انجيل سے استفادہ نہیں كرنا چاہتا تو بہتر یہ ہے كہ وہ كانگريس میں داخل ہی نہ ہو-
واشنگٹن كی اسلامی تعلقات كونسل نے پير كے دن اپنے ايك بيانیہ میں پراگر كے اس اظہار خيال پر حكومت سے اس كی برطرفی كا مطالبہ كيا ہے قابل ذكر ہے كہ گذشتہ ھفتہ ايك یہودی گروپ نے پراگر كے اظہارات پر شديد نكتہ چينی كرتے ہوۓ اسے غير قابل قبول قرار ديا –