اسٹاك ہوم میں مولانا كی خدمات كو خراج عقيدت پيش كيا گيا-

IQNA

اسٹاك ہوم میں مولانا كی خدمات كو خراج عقيدت پيش كيا گيا-

11:52 - December 06, 2006
خبر کا کوڈ: 1512563
فن گروپ: عظيم ايرانی عارف اور شاعر مولانا جلال الدين رومی كی آٹھ سویں ولادت كا پروگرام ،مولانا كے چاہنے والوں كی شركت سے يكم اور دو دسمبر كو سویڈن كے دارالحكومت اسٹاك ہوم میں منايا گيا-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے سازمان فرھنگ و ارتباطات اسلامی كے تعلقات عامہ سے نقل كيا ہے كہ (آلپ) ثقافتی انجمن كی ھمت سے یہ پروگرام دو نشستوں میں منعقد ہوا پہلے دن شركاء نے ايران كی قديمی موسيقی كو سنا اور جواد رھنما اور بھمن شريف جيسے اساتذہ كی غزلوں كو سنتے ہوۓ اس سرزمين كے شعراء كی ياد تازہ كی-
اس پروگرام میں لوگوں نے بھرپور شركت كی –اس پروگرام میں شركت كرنے والوں نے مندرجہ ذيل موضوعات پر تقرير كركے حاضرين كو اس عظيم شاعر كی شخصيت اور فكر سے آگاہ كيا-
اوﺋو يونيورسٹی كے استاد ڈاكٹر فضل ھاشمی ،موضوع مولانا تصوف،معاشقات تبريز اور روم كے موضوع پر پروفيسر اصغر فردی ،افغانستان سے استاد رسول دھين نے شيوہ انساندوستی و مولانا اور ابن عربی سے اس كا رابطہ كے موضوع پر ناروے سے استاد ڈاكٹر جعفر جعفر نژاد نے دانش اور بينش در مثنوی كے موضوع پر اپنے اپنے مقالے پيش كیے-
اس پروگرام میں شركت كرنے والے مہمانان گرامی ،دنيا كے مختلف علاقوں سے اپنے اپنے اخراجات پر اسٹاك ہوم میں اكٹھے ہوۓ تھے –

نظرات بینندگان
captcha