مجلس خبرگان كے انتخابات میں طلاب كی ذمہ داری عوام كو مطلع كرنا ہے-

IQNA

مجلس خبرگان كے انتخابات میں طلاب كی ذمہ داری عوام كو مطلع كرنا ہے-

12:06 - December 06, 2006
خبر کا کوڈ: 1512573
اعزازی گروپ/امير محسن سلطان احمدی كی رپورٹ كے مطابق مشہد مقدس كے امام جمعہ نے طلاب حوزہ پر زور ديا ہے كہ خبرگان كے انتخابات میں عوام كی بھر پور شركت كے لیے اپنی سرگرمياں تيز تر كردیں-

ايكنا كے نامہ نگار نے رسا خبر رساں ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حجۃ الاسلام و المسلمين سيد احمد علم الہدی نے مدرسہ علمیہ نرجس میں منعقد جشن امام رضاۜ میں خبرگان اور پارليمانی انتخابات كے مختلف پہلوٶں پر روشنی ڈالتے ہوۓ كہا كہ حقيقی ولی امام زمانہ ہیں ليكن غيبت كبری میں انفرادی اور اجتماعی مساﺋل میں مجتہد جامع الشراﺋط كی طرف رجوع كرنا ہوگا-
انہوں نے مجلس خبرگان كی تشكيل میں عوام كی راۓ پر تبصرہ كرتے ہوۓ فرمايا كہ مجلس خبرگان عوام كی راۓ كے نتيجے میں وجود میں آتی ہے تاكہ لوگوں كی مشكلات كو حل كرے-
انہوں نے طلاب حوزہ كو خطاب كرتے ہوۓ فرمايا كہ آپ امام زمانہۜ كے سپاہی ہیں اور انتخابات خبرگان كے سلسلہ میں بھاری ذمہ داری آپ كے كاندھوں پر ہے مجلس خبرگان و رھبری امام زمانۜ ہی سے متصل ہیں لہذا بھر پور انداز میں اپنا رول ادا كریں ،عوام ابھی ان انتخابات كی اھميت سے آشنا نہیں ہیں اس لیے بعض ان انتخابات كو اہميت نہیں ديتے یہ آپ كا وظيفہ ہے كہ انہیں ان انتخابات كی اھميت سے آگاہ كریں-
نظرات بینندگان
captcha