انٹرنیٹ میں موجود ثقافتی خلا كو پر كرنا ،انٹر نیٹ مبلغين كی ذمہ داری ہے-

IQNA

انٹرنیٹ میں موجود ثقافتی خلا كو پر كرنا ،انٹر نیٹ مبلغين كی ذمہ داری ہے-

12:44 - December 07, 2006
خبر کا کوڈ: 1512710
اعزازی خبر نگار امير محسن سلطان احمدی :ايك بلاگر خاتون طالبہ نے ،طلباء كی كمپيوٹر ساﺋنسز سے آگاہی اور انٹر نیٹ میں ان كی شركت كو موجودہ دور میں تبليغ دين كی ايك موثر راہ قرار ديا-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے اعزازی خبر نگار نے رسا ساﺋیٹ سے نقل كيا ہے كہ ايك محنتی طالبہ فاطمہ خراسانی نے كمپيوٹر ساﺋنسز سے آگاہی كو طلباء كے لیے ضروری اور ان كی انٹر نیٹ میں شركت كی اھميت كو بيان كرتے ہوۓ كہا:انٹر نیٹ كے مخاطب ايسے افراد ہیں جو معاشرہ میں بہت كم حاضر ہوتے ہیں اسی لیے انٹر نیٹ میں موجود ثقافتی خلاء كو پر كرنا انٹر نیٹ مبلغين كی ذمہ داری ہے-
انہوں نے ،انسانوں كی ہدايت اور تبليغ كی اھميت كے بارے میں پيغمبر اكرمۖ كی ايك حديث كی طرف اشارہ كيا اور كہا كہ ايك طالب علم كے لیے اس سے بڑھ كر كوئی چيز نہیں ہے كہ وہ انٹر نیٹ میں جوانوں كی ھدايت اور رھنمائی كا سبب بنے انہوں نے مزيد كہا :حوزہ علمیہ میں داخلہ كے بعد میں طلباء كے بلاگ سے آشنا ہوئی اور آج كل اس راہ سے تبليغی ذمہ داری انجام دے رہی ہوں-

نظرات بینندگان
captcha