ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے عرب نيوز اخبار سے نقل كيا ہے ،سعودی عرب كے بادشاہ نے كہا:میں كہہ سكتا ہوں كہ اس زمين پر كوئی طاقت موجود نہیں ہے جو اس آسمانی دين كے چہرہ كو مخدوش كر سكے-
انہوں نے مزيد كہا:اگرچہ اسلام مختلف سازشوں كا شكار ہے ليكن مسلمان خدا پر اعتقاد اور اپنے ايمان پر بھروسہ كركے ان سازشوں پر غلبہ پا سكتا ہے-
سعودی عرب كے بادشاہ نے مسلمانوں كو انحرافات كے سد باب كے لیے دعوت دی-