ايران كی قرانی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے كويتی خبر رساں ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ خلف الشماری ، نے حقوق نسواں كانفرنس جو كہ خواتين يونين كے تعاون سے منعقد ہو رہی ہے كے بارے میں اظہار كرتے ہوۓ كہا :اسلام خواتين كو ہر قسم كا جسمانی و مالی تحفظ فراہم كرتا ہے –
انہوں نے كہا كہ مرد و زن كے حقوق كے مساوی ہونے كا مطلب یہ نہیں ہے كہ ان كے حقوق ايك دوسرے كے مشابہ بھی ہیں-
انہوں نے كہا كہ مغربی ممالك میں خواتين پر ہر قسم كا ظلم و ستم روا ركھا جاتا ہے جبكہ اسلامی معاشرہ خواتين كو تحفظ فراہم كرتا ہے-
انہوں نے آخر میں ٫٫جنت ماں كے قدموں كے نيچے ٬٬ جيسی روايات كی بنا پر آپ اسلام میں عظمت خواتين كو درك كرسكتے ہیں-