اسلام كے نام پر تخريب كاری قابل مذمت ہے-

IQNA

اسلام كے نام پر تخريب كاری قابل مذمت ہے-

11:26 - December 10, 2006
خبر کا کوڈ: 1513247
بين الاقوامی گروپ:مجلس اعلی انقلاب اسلامی كے سربراہ ٫٫سيد عبد العزيز٬٬ حكيم نے كيتھولك يونيورسٹی امريكہ میں خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ اسلام كے نام پر ہر قسم كی دھشت گردی انتہائی قابل مذمت ہے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے جعفری نيوز كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مجلس اعلی انقلاب اسلامی كے سربراہ سيد عبد العزيز حكيم نے شيعيان كی اسلامی آزادی كے موضوع پر گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ اسلام ہر قسم كی سياسی آزادی كی جو كہ عراق كے لیے مفيد ہے اجازت ديتا ہے-
عبد العزيز حكيم نے عراق میں موجود بعض دھشت گردوں كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا-
ايسے افراد عراق اور دوسرے خطوں میں اسلام كے نام پر تخريبی كارواﺋياں كر رہے ہیں-
انہوں نے كہا كہ ايسے افراد جو قتل و غارت میں مسلم وغير مسلم كو نہیں پہچانتے در اصل اپنے سياسی اھداف كو آگے بڑھا رہے ہیں ان كا اسلام سے كوئی واسطہ نہیں ہے-

نظرات بینندگان
captcha