ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا)نے سعودی عرب كی اسلامی خبر رساں ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ احسان اوغلو ،نے عراق كے مسلم علماء اور دينی مراجع كو الگ الگ خط لكھ كر درخواست كی ہے كہ وہ مكہ میں ہونے والی قرار دادوں پر عمل كركے عراق میں قتل و غارت كو روكیں-
انہوں نے اپنے خط میں مذھبی رہنماوں كو خطاب كرتے ہوے مزيد كہا كہ آخر آپ لوگ اپنے ماننے والوں كو مسلمانوں كا خون بہانے سے روك كر مكہ ہونے والی قرار داد پر كيوں نہیں عمل كرتے ؟–
اغلو نے اپنے خط میں لكھا كہ مسلمانوں كو قتل و غارت سے بچانا واجب ہے لہذا اس واجب پر عمل كرنے كی ہر ممكن كوشش كی جانی چاہیے-
قابل ذكر ہے كہ ماہ مبارك رمضان میں مكہ میں عراق كے مذہبی علماء كا ايك اجلاس ہوا تھا جس میں یہ طے پايا تھا كہ عراق میں مسلمانوں كی خون ريزی كو روكا جاۓ-