ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) سے بات چيت كرتے ہوۓ ارومیہ يونيورسٹی كے ثقافتی شعبہ كے انچارج نے كہا كہ طلباء كے شہنشاہی نظام كا تختہ پلٹنے اور انقلاب اسلامی كی كاميابی كے بعد آٹھ سالہ جنگ كے دوران اور اس كے بعد بھی ملك كی تعمير اور ترقی میں اہم كردار ادا كيا ہے-
طالعی نے كہا كہ ہوشيار طالبعلم ،آزاد اور وطن پرست ہوتا ہے –اور وہ اغيار كو اپنا حاكم تسليم نہیں كر سكتا-
انہوں نے مزيد كہا كہ يونيورسٹی ،ترقی كی جگہ ہے لہذا وہاں طلباء كی ترقی كے مناسب انتظامات كۓ جانے چاہیں-
انہوں نے كہا كہ اگر يونيورسٹی كے طلباء كے مقدس جذبات كی صحيح راھنمائی كی جاۓ تو يونيورسٹی اس ملك كے سياسی نظام كا بنيادی ركن ہونے كی حيثيت سے بہترين كردار ادا كرسكتی ہے-