حج كے ايام میں سعودی عرب میں مقيم غير ملكيوں كے بغير اجازت مكہ جانے پر پابندی-

IQNA

حج كے ايام میں سعودی عرب میں مقيم غير ملكيوں كے بغير اجازت مكہ جانے پر پابندی-

13:09 - December 11, 2006
خبر کا کوڈ: 1513563
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب میں مقيم غير سعودی باشندوں كے حج كے ايام میں بغير اجازت مكہ جانے پابندی لگا دی گئی ہے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے پاكستان كے اخبار نيوز ،سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كے ادارہ حج و عمرہ كے سيكرٹری ٫٫ماجن عبيد ٬٬ نے كہا كہ حجاج كی آساﺋش اور امن و امان كی وجہ سے سعودی عرب میں مقيم غير ملكيوں كو حج كے ايام میں مكہ جانے سے روك ديا گيا ہے-
انہوں نےمزيد كہا كہ یہ پابندی روز عرفہ تك باقی رہے گی
قابل ذكر ہے كہ ہر سال مكہ میں دو ملين حجاج پوری دنيا سے مناسك حج انجام دينے كے لیے جمع ہوتے ہیں اس جمعيت كو منظم كرنے كے لیے سخت سيكيورٹی كی ضرورت ہوتی ہے-

نظرات بینندگان
captcha