ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے گلف نيوز كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس نمايشگاہ میں مختلف اسلامی سكے جو سونے ،چاندی كے مختلف ڈيزاﺋنوں میں بناۓ گۓ ہیں عام لوگوں كے لیے ركھے گۓ ہیں –اس نماﺋشگاہ كا مقصد مختلف اسلامی ممالك كی تاريخی ،سياسی ،مذھبی اور اقتصادی تاريخ كے علاوہ اسلامی ھنر و تمدن كی جھلك دكھانا بتايا گيا ہے-
اس نماﺋشگاہ میں ايسے سكے بھی موجود ہیں جن میں آيات قرآن بھی منقوش ہیں-اس طرح شاﺋقين حضرات مختلف ادوار كے اسلامی سكوں سے آشنا ہو سكیں گے-
واضح رہے كہ اس نمايشگاہ میں اسپين ،شمالی افريقہ ،يورپ اور ايشيا كے ھنر مندوں كے فن پارے بھی ركھے گۓ ہیں اور یہ نماﺋشگاہ ۸ دسمبر سے ايك ھفتہ كے لیے لگائی گئی ہے-