كارليای روس میں قاﺋم ٫٫اسلامی مركز٬٬ كی پانچویں سالگرہ پر جشن –

IQNA

كارليای روس میں قاﺋم ٫٫اسلامی مركز٬٬ كی پانچویں سالگرہ پر جشن –

11:57 - December 13, 2006
خبر کا کوڈ: 1514012
بين الاقوامی گروپ: اسلامی جمہوریہ كارليای روس میں قاﺋم اسلامی مركز كی ۵ ویں سالگرہ كے موقع پر مذھبی رھنماٶں ،اسكالروں اور دوسرے مسلمانوں كی موجودگی میں اس ملك كے دارالحكومت ٫،پتروزافوسك٬٬ میں ايك جشن كا انعقاد كيا گيا-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا ،نے سعودی عرب نيوز ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسلامی مركز جب سے معرض وجود میں آيا ہے اب تك ۳ مساجد كی تعمير كر چكا ہے اور مسلمانوں كے قبرستان كے لیے زمين خريدنے كے لیے بھی آمادہ ہے-
یہ مركز اس چھوٹے سے اسلامی ملك كہ جس كی كل آبادی ايك ملين نفوس پر مشتمل ہے میں اسلامی معارف كی ترويج كے لیے ايك رسالہ كا اجراء كرتا ہے جو قارﺋين كو مفت مہيا كيا جاتا ہے-
كچھ عرصہ پہلے اس مركز كی طرف سے مسلمانوں كی موجودہ صورت حال پركھنے كے لیے ايك كانفرنس بھی منعقد ہوئی تھی-

نظرات بینندگان
captcha