حوزہ علمیہ منھاج الحسين لاھور میں فارسی زبان سكھانے كا شارٹ كورس-

IQNA

حوزہ علمیہ منھاج الحسين لاھور میں فارسی زبان سكھانے كا شارٹ كورس-

11:11 - December 14, 2006
خبر کا کوڈ: 1514177
بين الاقوامی گروپ:فارسی زبان سكھانے كا دوسرا شارٹ كورس حوزہ علمیہ منہاج الحسن (شعبہ خواتين )میں منعقد ہوا-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) شعبہ خراسان رضوی نے ادارہ ثقافت و ارتباط سے نقل كيا ہے كہ یہ شارٹ كورس منہاج الحسين كے سربراہ محمد حسين اكبر كی درخواست پر خانہ فرھنگ ايران لاہور كے تعاون سے منعقد كيا گيا ہے-
اس شارٹ كورس كی افتتاحی تقريب میں منہاج الحسين كے سربراہ محمد حسين اكبر نے خانہ فرھنگ لاہور كے ڈاﺋريكٹر جناب محمد رضا امينی شھيدی كا شكریہ ادا كيا كہ جن كے تعاون سے یہ پروگرام تشكيل پايا ،اس شارٹ كورس كا مقصد حوزہ علمیہ میں فارسی زبان كی ترويج ،فارسی زبان میں مختلف كتب كے متون كا موجود ہونا بتايا گيا ہے -۳ ماہ تك جاری رہنے والے اس كورس میں ۳۴ طلباء نے شركت كی-

نظرات بینندگان
captcha