مسجد نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم كے نمازی موباﺋل كی گھنٹيوں سے پريشان –

IQNA

مسجد نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم كے نمازی موباﺋل كی گھنٹيوں سے پريشان –

11:21 - December 14, 2006
خبر کا کوڈ: 1514181
بين الاقوامی گروپ:مسجد نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں نماز باجماعت ادا كرنے والوں كو موباﺋل كی گھنٹيوں نے پريشان كر ديا ہے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے برناما نامی خبر ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں آنے والے بعض زاﺋرين اپنا موباﺋل آف نہیں كرتے جس سے نمازيوں كو مشكل پيش آتی ہے-
حج كے ايام میں مسجد نبوی ہر وقت نمازيوں سے بھری رہتی ہے اس لیے كہ روايات میں وارد ہوا ہے كہ اس مقدس مسجد میں نماز ادا كرنا دوسری مساجد میں ہزار ركعت نماز كے برابر ہے –
ظاہر ہے كہ اگر بعض زاﺋرين اپنا موباﺋل آف نہ كریں گے تو نمازيوں كو مشكلات سے دو چار ہو نا پڑے گا –مليشيا كے ايك زاﺋر جناب محمد اسماعيل نے كہا كہ زاﺋرين اس مقدس مقام كی عظمت كو درك كریں اور مسجد میں داخل ہوتے وقت اپنا موباﺋل آف كر لیں اس لیے كہ موباﺋل پر ہونے والی بيل سے مختلف قسم كی ميوزك سنائی ديتی ہے جس سے مومنين كو تكليف ہوتی ہے –
انہوں نے كہا كہ اس سے بھی بد تر یہ ہے كہ بعض لوگ بلند آواز سے موباﺋل پر گفتگو كرتے ہیں جس سے مسجد كا تقدس پامال ہوتا ہے-

نظرات بینندگان
captcha