امام رضا علیہ السلام كی زيارت در حقيقت امام علیہ السلام سے بيعت ہے –

IQNA

امام رضا علیہ السلام كی زيارت در حقيقت امام علیہ السلام سے بيعت ہے –

11:23 - December 14, 2006
خبر کا کوڈ: 1514183
حرم رضوی گروپ: ايك محقق اور دانشمند نے كہا كہ امام رضا علیہ السلام كے مرقد مطہر كی زيارت تمام انبياء و اوليا كی زيارت ہے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق حجۃ الاسلام ادبی نے كہا كہ آٹھویں امام كی زيارت كرنے والوں پر جنت واجب اور جہنم حرام ہے –
انہوں نے مزيد كہا كہ روايت میں وارد ہوا ہے كہ ايك شخص امام محمد تقی علیہ السلام كی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض كی كہ مولی میں حج سے مشرف ہو چكا ہوں مدينہ منورہ كی زيارت كی ہے –امام حسين علیہ السلام كی قبر كی زيارت آ كر چكا ہوں اب بتاۓ وہ كون سی زيارت باقی ہے جس كا زيادہ ثواب ہر امام ۜ نے فرمايا كہ اگر زيادہ ثواب حاصل كرنا چاہتے ہو تو ميرے پدر بزرگوار حضرت رضا علیہ السلام كی زيارت كو جاٶ –اس لیے كہ قبر پيغمبر صلی اللہ علیہ السلام كی زيارت كے لیے تمام مسلمان آتے ہیں –امير المومنين كے قبر كی زيارت تمام شيعہ كرتے ہیں –ليكن ميرے مظلوم بابا كی قبر كی وہی زيارت كرے گا جس كا عقيدہ و ايمان صحيح ہو ،جو بھی امام رضا پر عقيدہ ركھتے ہو ۓ ان كی زيارت كے لیے جاۓ- وہ یہ سمجھ لے كہ پروردگار نے اس كے دين اور عقيدے كی تصديق كردی ہے
حوزہ علمیہ كے استاد نے كہا كہ امام جعفر صادق علیہ السلام ،امام رضا علیہ السلام كی زيارت كے بہت مشتاق تھے چنانچہ انہوں نے ايك دن اپنے بیٹے حضرت امام موسی كاظم علیہ السلام سے فرمايا كہ عالم آل محمد تمہارا بیٹا ہے - اے كاش میں گيارہ ذيقعدہ كے مولود كی زيارت كرتا ليكن امام صادق ،حضرت رضا كی ولادت سے سولہ روز قبل شہيد كر دیے گیے-

نظرات بینندگان
captcha