حرم مطہر كی قرآن كمیٹی كے انچارج حجة الاسلام كسمائی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا سے بات چيت كرتے ہوۓ كہا كہ روزانہ نماز ظہر و عصر كے بعد حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا قم میں زائرين كرام پورے قرآن كی تلاوت كرتے ہیں- انہوں نے مزيد كہا كہ ہر ھفتے منگل كی رات مومنين كے لیے دروس قرآن كا انتظام بھی كيا جاتا ہے –