يورپين يونين كی ركنيت كے لیے مذھب بہت بڑی ركاوٹ ہے-

IQNA

يورپين يونين كی ركنيت كے لیے مذھب بہت بڑی ركاوٹ ہے-

9:41 - December 20, 2006
خبر کا کوڈ: 1514985
بين الاقوامی گروپ:فانينشل ٹائمز اخبار كی رپورٹ كے مطابق ۱۸ دسمبر كو پانچ يورپی ممالك میں ہونے والی سروے رپورٹ كے مطابق ان ممالك كے شہريوں كا یہ نظریہ ہے كہ مذھب كو يورپين يونين كی ركنيت كے لیے ركاوٹ قرار نہ ديا جاۓ-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنانے اے ايف پی سے نقل كيا ہے كہ تحقيقات كے مطابق مسلم اكثريت والے ملك تركی كی يورپی يونين میں شموليت كا مسألہ اس يونين كی تقسيم كا باعث بن رہا ہے-
بعض يورپی ممالك جيسے انگلينڈ ،مسلمانوں كے يورپی يونين میں شموليت كے حامی ہیں جبكہ آسٹريا اور فرانس مخالفت كر رہے ہیں-
يورپی معاشروں میں ۵۹ فی صد امريكی باشندے اور برطانیہ اور فرانس كی كچھ آبادی مسلمان خواتين كے حجاب كو انكا حق سمجھتی ہے جبكہ ۷۷ فی صد امريكی باشندے پردے اور مذھبی خدو خال كو سكول میں زير تعليم بچوں كا مسلمہ حق سمجھتے ہیں-

نظرات بینندگان
captcha