ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے سعودی عرب كی خبر رساں ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ اس غلاف كی تياری میں ۲۰ ملين سعودی ريال خرچ كیے گۓ ہیں یہ پردہ خالص ريشم سے تيار كيا گيا ہے جس كا رنگ سياہ ہے-
یہ جديد پردہ شہادتين اور قرآنی آيات كہ جنہیں سونے اور چاندی كی تاروں سے مزين كيا گيا ہے تيار ہوا ہے –
خانہ خدا كے غلاف كی تبديلی كے مراسم كاشان كے خالص عرق گلاب سے بيت اللہ كے غسل اور حج ابراھيمی پر آۓ ہوۓ زائرين كی موجودگی میں انجام پائیں گے-
ياد رہے كہ خانہ كعبہ كو سال میں دو بار آب زمزم اور خالص گلاب سے دھويا جا تا ہے –