كعبہ شريف كو نۓ غلاف سے آراستہ كيا جاۓ گا-

IQNA

كعبہ شريف كو نۓ غلاف سے آراستہ كيا جاۓ گا-

10:55 - December 20, 2006
خبر کا کوڈ: 1515035
بين الاقوامی گروپ:كعبہ مبارك كا غلاف خانہ كعبہ كے كليد بردار اور امور حرمين كے سربراہ كی موجودگی میں روز عرفہ كو تبديل كيا جاۓ گا-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے سعودی عرب كی خبر رساں ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ اس غلاف كی تياری میں ۲۰ ملين سعودی ريال خرچ كیے گۓ ہیں یہ پردہ خالص ريشم سے تيار كيا گيا ہے جس كا رنگ سياہ ہے-
یہ جديد پردہ شہادتين اور قرآنی آيات كہ جنہیں سونے اور چاندی كی تاروں سے مزين كيا گيا ہے تيار ہوا ہے –
خانہ خدا كے غلاف كی تبديلی كے مراسم كاشان كے خالص عرق گلاب سے بيت اللہ كے غسل اور حج ابراھيمی پر آۓ ہوۓ زائرين كی موجودگی میں انجام پائیں گے-
ياد رہے كہ خانہ كعبہ كو سال میں دو بار آب زمزم اور خالص گلاب سے دھويا جا تا ہے –

نظرات بینندگان
captcha