ايران كے شہر ھفتگل كی مسجد امام سجاد (ع) كی مذھبی سرگرميوں پر ايك نظر –

IQNA

ايران كے شہر ھفتگل كی مسجد امام سجاد (ع) كی مذھبی سرگرميوں پر ايك نظر –

13:04 - December 21, 2006
خبر کا کوڈ: 1515225
قرآنی سرگرمياں گروپ: قرآنی كلاسوں كا انعقاد ،سياحتی ٹور اور قراء اور حفاظ كے لیے خصوصی ٹرپ اس مسجد كی مذھبی سرگرميوں كا حصہ ہیں-
ھفتگل كی مسجد امام سجاد ۜ كے ثقافتی امور كے انچارج نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا سے بات چيت كرتے ہوۓ كہا كہ صوبہ خوزستان كے اس شہر میں اس مسجد كو خاص اھميت حاصل ہے اور اس كی مذھبی سرگرميوں میں قرآنی كلاسوں كا انعقاد اور تجويد القرآن میں مختلف سطح كے نوجوان اور جوان طلبہ كی كلاسوں كا انعقاد شامل ہے
انہوں نےمزيد كہا كہ اس مسجد میں دعاۓ كميل كی روح پرور محفل اور دعاء توسل كے پروگرام بھی شان و شوكت سے منعقد كیے جاتے ہیں
اس كے علاوہ مختلف مناسبات سے قراء اور حفاظ قرآن كو سياحی ٹور پر بھی لے جايا جاتا ہے-

نظرات بینندگان
captcha