ارومیہ میں شيعہ ،سنی علماء كی دوسری كانفرنس كے لیے مقالہ نويسی كی دعوت-

IQNA

ارومیہ میں شيعہ ،سنی علماء كی دوسری كانفرنس كے لیے مقالہ نويسی كی دعوت-

13:09 - December 21, 2006
خبر کا کوڈ: 1515228
فن گروپ: سازمان تبليغات اسلامی صوبہ آذر بائيجان نے علماء تشيع و تسنن كی دوسری كانفرنس كے لیے محققين كو مقالہ نويسی كی دعوت دی ہے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا شعبہ آذر بائيجان مغربی نے تمام مقالہ نويسوں سے درخواست كی ہے كہ ۱۶ جنوری تك اپنے اپنے مقالہ جات ارسال كریں اور مقالہ كے عناوين درج ذيل ہیں: وحدت اسلامی میں سيرت و سنت نبوی ،وحدت ملی میں وحدت دينی كا كردار ،ايران دشمنوں كے تفرقہ ڈالنے كے انداز اور انكا اثر ،وحدت ملی میں میڈيا كا كردار ،فلسطينی انتفاضہ میں انقلاب اسلامی كی تاثير ،اسلامی مذاھب میں تفرقہ اندازی كے اسباب، اسلام كی سياسی حيثيت ،پيروان اسلام كی صحيح روش ،قران میں توحيد و شرك اور اس كے مصداق،قران كی تحريف سے سلامتی وغيرہ اس كے موضوعات میں ممتاز مقالہ نويسوں كو انعامات سے نوازا جاۓ گا-

نظرات بینندگان
captcha