ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے ازبكستانی خبر رساں ايجنسی UZERPORT .COM سے نقل كيا ہے كہ ازبكستان كی وزارت خارجہ نے یہ خبر دی ہے كہ یہ قرآنی نسخہ جات بريلی زبان میں تحرير شدہ تھے اور نابينا افراد ان سے استفادہ كر سكتے ہیں اور تنہا یہ بريلی زبان كے ھی قرآن نسخہ جات ہیں كہ جنہیں برطانیہ كے سب سے بڑے كتابی ذخيرے میں شامل كيا گيا ہے –
برطانوی لائبريری كے انچارج نے ان نسخہ جات كے حصول پر مسرت كا اظہار كرتے ہوۓ كہا كہ اس اقدام سے مارے اور ازبكستان كے درميان ثقافتی رشتے مزيد مضبوط ہونگے-