ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے شارٹ نيوز سے نقل كيا ہے كہ بہت سارے مسلم باشندے بالخصوص مغربی ممالك میں سكونت پذير مسلمانوں كے لیے قربانی كا گوشت مستحقين تك پہنچانے میں مشكلات پيش آ رہی تھی جس كی وجہ سے پاكستان كی مذھبی تنظيموں نے اس سائٹ كا اجراء كيا ہے تاكہ صحيح مستحقين تك قربانی كا گوشت پہنچانے كی راھنمائی كی جاسكے-
اس ادارے كی خدمات میں سے یہ بھی ہے كہ انٹر نیٹ پر ہی حيوانات كی خريداری اور قربانی شدہ حيوانات كا مشاہدہ اور گوشت كی مستحقين كے مابين تقسيم كے مناظر بھی ديكھے جاسكتے ہیں –