مركز فرھنگ و معارف قرآن ادارہ كی طرف سے قرآن كے ساٹھ زبانوں میں ترجموں كی جمع آوری-

IQNA

مركز فرھنگ و معارف قرآن ادارہ كی طرف سے قرآن كے ساٹھ زبانوں میں ترجموں كی جمع آوری-

13:34 - December 25, 2006
خبر کا کوڈ: 1515529
قرآنی سرگرمياں گروپ :مركز فرھنگ و معارف قرآن كے انچارج نے كہا ہے كہ اس مركز میں ساٹھ زبانوں میں قرآن مجيد كے ترجمے اور تين سو تفاسير موجود ہیں –
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے حوزہ علمیہ قم كی خبر رساں ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ حجت الاسلام علی خراسانی مركز فرھنگ و معارف دفتر تبليغات اسلامی حوزہ قم كے انچارج نے وضاحت كرتے ہوۓ كہا كہ یہ مركز ۱۳۶۶ ھ ش كو قرآنی ثقافت كو وسعت دينے كے لیے وجود میں آيا اور اس نے جديد اسلوب كے ساتھ قرآن مجيد كی تفسير و ترجمہ اور موضوعات قرآنی میں بہت فعال كردار ادا كيا ہے-
مركز فرھنگ و معارف قرآنی دفتر تبليغات اسلامی حوزہ علمیہ قم كے انچارج نے تصريح كی كہ یہ مركز ۸ گرپوں اور ايك تحقيقی سنٹر پر مشتمل ہے-

نظرات بینندگان
captcha