ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے تہران ریڈيو كے روابط عمومی سے نقل كيا ہے كہ پيامبر رحمت كے عنوان سے پروگرام اختتامی مراحل سے گزر رہا ہے اس پروگرام میں حضرت محمد ۖ كے متعلق دوسرے اديان كے پيروكاروں سے تبادلہ خيال كيا جاۓ گا-
اس پروگرام كے پروڈيوسر رقیہ نيری نے اس پروگرام كی وضاحت كرتے ہوۓ كہا كہ ميری جب دوسرے اديان سے تعلق ركھنے والے افراد سے گفتگو ہوتی تو انہوں نے كہا كہ ہم پيغمبر كی سيرت و كردار كو ديكھ كر حلقہ بگوش اسلام ہوۓ ہیں-