ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے سكاٹ مين كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ برطانیہ كی وزارت داخلہ نے ايك شخص كے پوليس كوقتل كرنے كے بعد نقاب میں فرار ہونے كی بنا پر تمام خواتين كے لیے لازمی قرار ديا ہے كہ وہ ائرپورٹ پر بے نقاب سامنے آئیں-
اس قانون كے تحت تمام غير ملكيوں كے لیے ضروری ہے كہ وہ تمام بدن كی تلاشی بھی دیں-
كافی انجمنوں نے اس قانون كی مخالفت كی ہے كہ اس سے خواتين كے حقوق محدود ہوجائیں گے-
برطانیہ كے وزير داخلہ جان ریڈ اس قانون كو ملك میں جلدھی لاگو كرنے كے حق میں ہیں-
۱۹۷۱ ء كے برطانوی قانون كے تحت ہر وہ شخص جو برطانیہ میں داخل ہونا چاہتا ہے اس كےلیے ضروری ہے كہ وہ ائرپورٹ پر اپنی مليت اور جنسيت واضح كرے البتہ مذھب كی پابند خواتين كے لیے عليحدہ كمرے كا انتظام ہوگا-