ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے محيط سائٹ سے نقل كيا ہے كہ یہ علمی مجلہ قرآنی تحقيقات اور سرگرميوں خصوصا علوم قرآنی كی معلومات كے لیے شائع كيا گيا ہے-
سعودی عرب كے وزير اوقاف و مذھبی امور نے اس مجلہ كی اشاعت كی تائيد كرتے ہوۓ كہا كہ مجمع خيریہ حفظ قرآنی كريم نے علمی اور تحقيقی ميدانوں میں بہت پيشرفت كی ہے اور قرآنی اداروں كی توسيع ا س كا بارز ترين نمونہ ہے-
انہوں نے مزيد كہا كہ علوم قرآنی پر اس مجلے كا اجراء قرآنی اداروں كی بہت بڑی كاوش ہے-