قرآنی تحقيق پر پہلا مجلہ ،مجمع خيریہ حفظ قرآن سعودی عرب كی طرف سے شائع ہو گيا ہے-

IQNA

قرآنی تحقيق پر پہلا مجلہ ،مجمع خيریہ حفظ قرآن سعودی عرب كی طرف سے شائع ہو گيا ہے-

15:31 - December 25, 2006
خبر کا کوڈ: 1515598
بين الاقوامی گروپ: مركز اطلاعات و تحقيقات اسلامی كی طرف سے جدہ میں قرآن مجيد پر پہلا علمی اور تحقيقی مجلہ شائع كيا گيا ہے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے محيط سائٹ سے نقل كيا ہے كہ یہ علمی مجلہ قرآنی تحقيقات اور سرگرميوں خصوصا علوم قرآنی كی معلومات كے لیے شائع كيا گيا ہے-
سعودی عرب كے وزير اوقاف و مذھبی امور نے اس مجلہ كی اشاعت كی تائيد كرتے ہوۓ كہا كہ مجمع خيریہ حفظ قرآنی كريم نے علمی اور تحقيقی ميدانوں میں بہت پيشرفت كی ہے اور قرآنی اداروں كی توسيع ا س كا بارز ترين نمونہ ہے-
انہوں نے مزيد كہا كہ علوم قرآنی پر اس مجلے كا اجراء قرآنی اداروں كی بہت بڑی كاوش ہے-

نظرات بینندگان
captcha