سعودی عرب كے بارڈر پر چار عراقی بھوك سے جان بحق ہو گۓ-

IQNA

سعودی عرب كے بارڈر پر چار عراقی بھوك سے جان بحق ہو گۓ-

12:09 - December 26, 2006
خبر کا کوڈ: 1515780
بين الاقوامی گروپ: چار عراقی باشندے جنہیں سعودی سيكورٹی فورس نے اپنے ملك میں داخل ہونے سے روك ديا تھا بارڈر پر در بدر پھرنے اور بھوك و سردی سے جان بحق ہو گۓ ہیں-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے فرانسيسی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عراقی حجاج كے امور كے انچارج زاہد البياتی نے ايك بيان میں كہا ہے كہ ان افراد كی ھلاكت كی ذمہ داری براہ راست سعودی حكام پر لاگو ہوتی ہے-
انہوں نے كہا كہ ہوائی جہازوں كی كمی كی وجہ سے عراقی باشندوں كو كہا گيا كہ وہ زمينی راستے سے حج بيت اللہ چلے جائیں ليكن سعودی سيكورٹی فورس نے یہ بہانہ بنا كر كہ ان كی تعداد معينہ كوٹے سے زيادہ ہے بہت سارے افراد كو بارڈر پر روك ليا –
البيانی نے كہا ہے كہ سعودی حكام سے اس سلسلہ میں رابطہ ہو رہا ہے كہ اس مسألہ كواحسن طريقہ سے حل كيا جاۓ بد قسمتی سے اب تك چار افراد بھوك و سردی كی وجہ سے اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں-

نظرات بینندگان
captcha