ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے مفكرة الاسلام سائٹ سے نقل كيا ہے كہ مصر كی الازھر يونيورسٹی كے استاد احمد زكی حماد كے ذريعہ ہونے والا ترجمہ ،مصر كے مفتی يوسف القرضاوی اور مسلمان علماء كے عالمی اتحاد كے جنرل سيكرٹری سليم العوا كی تائيد كے ساتھ نگريزی زبان میں قرآن كريم كا ايك بہت دقت اور بے نظير ترجمہ ہے كہا جاتا ہے كہ اس ترجمہ میں مترجم نے قرآن كريم كی آيات كے معانی بيان كرنے میں كافی دقت كی ہے جس كی وجہ سے یہ ترجمہ تمام موجودہ ترجموں سے ممتاز ہے اس ترجمہ میں لفظ اور معنی كی بلاغت اور فصاحت كی كافی حد تك رعايت كی گئئ ہے-
مترجم نے اپنے ترجمہ كے بارے میں كہا:انگريزی زبان میں قرآن كريم كے ترجمہ كے دوران بہت محنت كی ہے تاكہ آيات الہی كو غيرملكيوں كی زبان میں ترجمہ كے لیے مناسب الفاظ كا انتخاب كيا جاۓ جو كلام اللہ كے زيادہ مطابق ہوں اور انگريز مخاطب كے لیے قابل فہم ہو-